بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث گرمی بڑھی ہے،چیف میٹرولوجسٹ

بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث گرمی بڑھی ہے،چیف میٹرولوجسٹ
کیپشن: Heat has increased due to low air pressure in the Arabian Sea, Chief Meteorologist

ایک نیوز: چیف میٹرولوجسٹ  سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود ہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ کراچی سے دور ہوچکا ہے، کراچی میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث تیز بارش کا اب کوئی امکان نہیں ہے، سمندر میں موجود بارشی سسٹم کے باعث سمندری ہوائیں بند ہیں۔کراچی میں جنوب مشرق سے چلنے والی شدید گرم اور مرطوب ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ،جن  کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، بحیرہ عرب میں موجود بارشی سسٹم کمزور ہونے کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوں گی۔ 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشی سسٹم کے کل شام تک کمزور ہونے کا امکان ہے،کل شام تک کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی توقع ہے۔ 

دوسری جانب کراچی میں شدید گرمی  کی لہر برقرار ہے، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے،گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے،

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم اور مرطوب ہوا کا سلسلہ جاری ہے ،آج شام اور رات میں شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔