کراچی : گرمی کی شدت یا وجہ کچھ اور،اموات میں اضافہ

Jun 29, 2024 | 14:47 PM

ایک نیوز:گرمی کی شدت یا کوئی اور وجہ ، 9 روز کے دوران اموات کی تعداد 972ہوگئی ہے۔ 

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق کراچی میں  9 روز کے دوران اموات کی تعداد 972 ہوگئی ہے، 28 جون کو اموات کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ،142 میتیں سرد خانوں میں لائی گئیں، 27 جون کو 135 میتوں کو مختلف سرد خانوں میں لایا گیا، 26 جون کو 127 میتں سردخانے لائی گئیں، 25 جون کو سب سے زیادہ 141 میتیں ایدھی سرد خانے لائیں گئیں۔ 24 جون کو 134میتیں  لائی گئیں، 23 جون کو 128 افراد کی میتیں سرد خانے منتقل کی گئیں،22 جون کو 86 افراد کی میتیں لائی گئیں۔ 

 21 جون کو 75 افراد کی لاشیں غسل، کفن کے لئے لائی گئیں ،20جون کو 61 اور 19 جون 58 لاشیں سرد خانے منتقل کی گئیں۔ 

مزیدخبریں