ایک نیوز:صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جو کام کیے ہیں وہ آپ تک پہنچائے جا رہے ہیں، پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمت میں کمی کی گئی، باقی صوبوں میں روٹی کی قیمت میں کمی کا کہا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب میں روٹی 20 روپے یا 25 روپے کی ملتی تھی، روٹی اب آپ کو 14 روپے میں ملتی ہے، پنجاب کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ 50 فیصد کمی کی جائے،6 لاکھ کے قریب ناقص دودھ تلف کیا گیا ہے،3 لاکھ کے قریب ناقص مشروبات کے آپریشن کر کے تلف کیا گیا ہے۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا پھولوں خاص طور پروآم پر مضر صحت کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے اسکے خلاف بھی آپریشن کیا جا رہا ہے،کسی صورت بھی فوڈ کے معیار پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ معیاری آٹا اور مقررہ قیمت پر دستیاب ہو۔
وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہر ایک چیز کی مانیٹرنگ خود کر رہیں ہیں ،فوڈ ڈیپارٹمنٹ پر 375 بلین کا قرض ہے، پہلی دفعہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ قرض کے بغیر آپ کو سستا آٹا اور روٹی فراہم کر رہا ہے، اگر ڈیپارٹمنٹ لوں فری ہو جائے ادارہ بہتری کی طرف جائے گا ،ہمارا تمام تر کوششوں کا مقصد عوام کو کم سے کم نرخوں پر بہترین اشیاء فراہم کرنا ہے۔
بلال یاسین نے کہا کہ ایک طرف بدتمیزی کا طوفاں اور نیا ریکارڈ اور دوسری طرف 100 دن کی بہترین کارکردگی، مریم نواز کی ٹیم اگر اسی طرح کام کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں کی، پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو گا،ایک ماہ میں 6 ارب سے زاید فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا قرضہ بڑھتا ہے ،جولائی میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا 54 سال بعد قرضہ زیرو ہونے جارہاہے ، اربوں روپے سود کی مد میں خرچ ہوتا تھا، پہلی مرتبہ پنجاب کا فوڈ ڈیپارٹمنٹ قرض فری ہوگا ۔
وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تین ماہ کی حکومت دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ پہلی دفعہ وزیر اعلیٰ بنی ہیں، مریم نواز کے 100 سے زائد پروجیکٹ بن چکے ہیں جو باقاعدہ جاری ہیں، وزیر اعلیٰ کو بیور کریسی کی جانب سے بھی پھرپور ساتھ ملا ہے ،کابینہ کی میٹنگ سے لیکر ہر جگہ وزیر اعلیٰ خود حاضر ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درجنوں کام ایسے ہیں جو پنجاب کی تاریخ میں پہلے نہیں کیے گئے ،شہباز شریف کے فٹ پرنٹ ہر پروجیکٹ میں نظر آتے ہیں، وزیر اعلیٰ نے یہ بات ثابت کی کہ غنڈہ گردی ہو دہشتگردی ہو وزیر اعلیٰ کو کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔
کسی صورت بھی فوڈ کے معیار پر کمپرومائز نہیں کیا جائیگا:وزیر خوراک
Jun 29, 2024 | 14:42 PM