سپیس ایکس نے مزیدسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے 

سپیس ایکس نے مزیدسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے
کیپشن: SpaceX sends more Starlink satellites into space

ایب ڈیسک:امریکا کی مشہور کاروباری شخصیت ، ٹیسلا،ایکس کے مالک ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی سپیس ایکس نے مزید23سٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار میں روانہ کر دیے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی سپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل سپیس سٹیشن سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے23سٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار میں بھیجے ہیں۔
کمپنی کاکہنا ہے کہ سپیس ایکس نےجو 23سیٹلائٹس مدار میں بھیجے ہیں ان کی موجودگی کی تصدیق ایک  گھنٹے میں ہی مکمل کر لی گئی تھی۔
  سپیس ایکس کمپنی کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زمین کے مدار میں بھیجی گئیں سٹار لنک سیٹلائٹس جو آپریشنل ہیں اور جو نان آپریشنل ہیں کی تعداد اب 6000ہزار تک جا پہنچ ہے۔ 
خیا ل رہے کہ ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی سپیس ایکس کی طرف سے شروع کیے گئے سٹار لنک منصوبے کا مقصد زمین کے دور دراز علاقوں میں جہاں انٹر نیٹ نہیں وہاں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچانا ہے۔