کیمیکل سے آم تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن 

کیمیکل سے آم تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن 
کیپشن: Punjab Food Authority in action against those who prepare mangoes with chemicals

ایک نیوز: مضحر صحت کیمیکل کیلشیم اور کاربائیڈ سے آم پکانے والوں کیخلاف محکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

 ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق مختلف کارروائیوں میں  232 منڈیوں،سٹالز اور مینگو سپلائرز کی چیکنگ کی گئی ، 523 کلو کیمیکل سے تیار آم اور ممنوعہ کیمیکلز تلف کیے گئے۔ چیکنگ کے دوران 98 آم فروشوں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ 11 کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ 

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ آم پیدا کرنے والے علاقوں ملتان، بہاولپور اور ڈی خان ڈویژن کے تمام شہروں میں چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کے وجہ سے پھل کو جلد پکانے کیلئے کیلشیئم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے،کیلشیئم کاربائیڈ میں موجود آرسینک اور فاسفورس متعدد موذی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے،جدید ممالک کی طرح پھلوں کو پکانے کیلئے ایتھالین گیس کا استعمال انسانی صحت کیلئے محفوظ ہے،گرمیوں میں کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے جانے والے مضر صحت پھل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی  نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن صحت مند پنجاب کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔