سونے کی قیمت   میں استحکام 

سونے کی قیمت   میں استحکام 
کیپشن: Stability in the price of gold

ایک نیوز:مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت برقرار ہے ۔ 

سونا 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے فی تولہ پر مستحکم رہا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے پر مستحکم ہے،عالمی مارکیٹ میں سونا 2326 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر برقرار رہی۔ 

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ روز فی تولہ سونا 700 روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 41ہزار 700روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10گرام سونا 600روپے مہنگا ہونے کے بعد 2لاکھ 7ہزار 219روپے کا ہوگیا تھا۔ 

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں 22 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2326 ڈالر کا تھا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر برقرارتھی۔