ایک نیوز: رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا ۔
انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ پاکستان میں اتارچڑھاؤ رہا ، مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 366 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، مارکیٹ 78 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوئی۔