وزیراعظم شہباز شریف وسطی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے

وزراعظم شہباز شریف وسطی ایشیائی ممالک کا دورہ کریںگے 
کیپشن: Prime Minister Shahbaz Sharif will visit Central Asian countries

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف 2 جولائی کو وسطی ایشیائی ممالک روانہ ہوں گے۔   

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا 2 ملکی دورہ 3 روزہ ہوگا،وزیر اعطم کے ہمراہ ایک وفد بھی وسطی ایشیائی ممالک پہنچے گا،وزیراعظم دورہ سنٹرل ایشیا کے پہلے حصے میں 2جولائی کو تاجکستان پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دورہ تاجکستان تاجک صدر امام علی رحمانوو کی دعوت پر کررہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی سراج الدین مہرالدین سے بھی ملاقات ہو گی، دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقاتوں میں افغانستان کی صورتحال، باہمی منسلکی اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا،تاجک رہنماوں سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہو گا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور تاجکستان دونوں ممالک کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تحفظات ہیں،افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور افغان سرزمین کا دہشتگردی کےلیے استعمال دونوں ممالک کے لیے درد سر ہے۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ وسطی ایشیاء کے دوسرے حصے میں قازقستان جائیں گے،وزیراعظم کا دورہ قازقستان 2 روزہ ہوگا، وزیراعظم دورہ قازقستان میں3اور4 جولائی کو آستانہ میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے،اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت مشکوک ہے۔  

ایس سی او سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی و چینی صدور سمیت متعدد عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔شہباز شریف آستانہ میں دیگر ممالک کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورہ قاقستان میں شہباز شریف قازق صدر قاسم جمارت توکائیو اور وزیر خارجہ مرات نورتلیو سے بھی ملاقات کریں گے۔