ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، صبح اوررات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ ، پشاور، کوہستان، وزیرستان، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، مری ،گلیات، راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ لاہور میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ،ژوب، موسیٰ خیل،شیرانی، سبی، جھل مگسی،با رکھان، ڈیرہ بگٹی ، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،تھرپارکر ،عمر کوٹ ، میرپور خاص اور بدین میں چند مقا مات پر ا ٓندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،سندھ کے ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، کراچی سمیت زیریں سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔