ایک نیوز: ایمبولینس آئل ٹینکر ے ٹکراگئی، حادثے میں مریضہ سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام اٹک تحصیل ہیڈ کوارٹر جنڈ سے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی مریض شفٹ کرنے جارہے تھے ،ایمبولنس سامنے سے آنیوالے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ہے، جس کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئےہیں۔
حادثے میں ایک ریسکیو اہلکار عمران شہید جبکہ وقار زخمی ہوگیا، ریسکیو نے لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اظہار افسوس:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اٹک میں ایمبولینس اور ٹینکر کے تصادم سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار فیملیز سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔