ایک نیوز:ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا۔
بجٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ سامنے آگیا ہے، آئی ایم ایف بجلی اور گیس کے ریٹ میں اضافہ چاہتا ہے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان یکم جولائی سے بجلی کے ریٹ میں اضافہ کرے۔
بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے،نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے،نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف پیشگی تمام شرائط پر عملدرآمد چاہتا ہے۔
آئی ایم ایف کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا پروگرام موخر کر دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے، آئی ایم ایف نے مشکل معاشی فیصلے معیشت کے لیے ضروری قرار دیے ہیں ،ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی ہے۔