پشاور:نوتھیہ پھاٹک میں لگنے والی آگ پر4گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا 

پشاور:نوتھیہ پھاٹک میں لگنے والی آگ پر4گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا 
کیپشن: Peshawar: The fire at Nothia Gate was brought under control after 4 hours

ایک نیوز: نوتھیہ پھاٹک میں لگنے والی آگ پر4گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا  ہے،ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے۔  

ریسکیو حکام کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے میں 8  افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو  خیبر ٹیچنگ  ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، ان میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،ہسپتال لانے والے زخمیوں میں 5 خواتین اور3مرد شامل ہیں،تمام زخمیوں کا تعلق فیصل  آباد سے ہے،جو شادی میں شرکت کیلئے پشاور آئے تھے۔

آگ لگنے کی وجہ سے 70سے80 دوکانیں و کیبن جل گئے،جس کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے،کپڑے ،کاسمیٹکس اور گھریلو استعمال کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں ہیں۔ آگ بجھانے کے دوران ریسکیو1122 کی 15 فائر ویکلز، 110 اہلکار، 3 ایمبولینسز نے حصہ لیا ، 3 فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوئی،ایک کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں  ہیں۔  

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے کا آتشزدگی کے باعث دکانیں اور کیبنز جل جانے پر اظہار افسوس کیا ہے، انھوں نے آتشزدگی کے باعث بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر تاجروں، مالکان سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ 

فیصل کریم کنڈی  کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، متاثرہ تاجروں اور مالکان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آگ لگنے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، آتشزدگی سے دکانداروں کا بہت بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے صوبائی حکومت سے متاثرہ تاجروں، دکانداروں کی مالی امداد یقینی بنائے کا مطالبہ کیا ہے۔