فضائی سفرکرنیوالوں کیلئے برُی خبر

Jun 29, 2024 | 12:35 PM

ایک نیوز: پاکستان بھر کے ٹریول ایجنٹس نے بجٹ میں فضائی سفر پر عائد ٹیکس کی بنیاد پر بکنگ شروع کر دی ۔
مالی سال 2024-25 کے بجٹ منظور ی کے بعد بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں پر بھاری ٹیکس عائد کر دیے گے، ٹریول ایجنٹس ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔
 یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا ،یورپ کیلئے یکم جولائی سے اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 
یورپ کے فضائی سفر کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا،نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر60 ہزار اضافی ٹیکس ہوگا ۔
دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اورکلب کلاس ٹکٹس میں30 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ، ٹریول ایجنٹس نے ٹیکسوں کے بعد نئے ریٹس جاری کر دیے۔
 پہلے بکنگ والے مسافروں سے بھی نئے ریٹس کے حساب سے باقی رقم وصول کی جائے گی۔    

مزیدخبریں