ایک نیوز:بجٹ منظوری کےلیے حکومت نےاتحادیوں کےلیے بڑی قربانی دیدی، حکومت نے اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کو دے دیں ۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹے کے مطابق پیپلز پارٹی کو 9 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملنا تھی، کوٹے کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13 کمیٹیاں ملنا تھیں ،اب تک پیپلز پارٹی کو 12 اہم کمیٹیوں کی سربراہی دی گئی ہے۔
ایک ایک نشست والی جماعتیں بھی قائمہ کمیٹی کی سربراہی لینے میں کامیاب ہوئیں ہیں،باپ پارٹی کے خالد مگسی اور نیشنل پارٹی کے پلین بلوچ بھی کمیٹی کے چیئرمین بن گئے ، ایم کیو ایم کو دو کی بجائے چار کمیٹیوں کی سربراہی ملنے کا امکان ہے۔
پیپلز پارٹی خزانہ ،مواصلات ،خارجہ امور سمیت اہم کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں بھی کامیاب ہو ئی ہے جبکہ ن لیگ اب اپنے نظر انداز اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری میں تعاون کےلیے اتحادیوں نے من پسند کمیٹیاں مانگی تھی ،وزیراعظم کی منظوری سے ان کے تمام مطالبات تسلیم کیے گے ہیں۔
حکومت کا بڑا اقدام،اپنی قائمہ کمیٹیاں بھی اتحادیوں میں بانٹ دیں
Jun 29, 2024 | 12:25 PM