کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری

Jun 29, 2024 | 12:15 PM

ایک نیوز:صوبائی وزیر زراعت عاشق  حسین کرمانی نے کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری سنادی، 15ہزار ٹریکٹرز کسانوں میں تقسیم کیے جائینگے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت ایک سال میں 15ہزار ٹریکٹرز کسانوں میں تقسیم کرے گا، ٹریکٹرز کی تقسیم پر پہلی بار 70فیصد تک سبسڈی فراہم کی جائے گی، ٹریکٹرز کی تقسیم بذریعہ قر عہ اندازی ہوگی، ٹریکٹرز کی تقسیم کے لئے 30ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،کسانوں کو ضلعی سطح پر ٹریکٹرز تقسیم کئے جائیں گے۔ 

صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ ہم نے کسان دوست پالیسی بنائی ہے،12سال قبل بھی کسانوں کو لیگی حکومت کی جانب سے ٹریکٹرز فراہم کیے گئے تھے۔ 

مزیدخبریں