لاہورہائیکورٹ کی شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت

Jun 29, 2024 | 11:07 AM

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہمنا شہبا ز گل کے بھائی کی بازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیاہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم آئندہ سماعت پر بازیابی سے متعلق عدالت میں رپورٹ کریں۔

عدالت نے موبائل فون کمپنیز کو 3 روز میں جیو فینسنگ کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کردی ہے، تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواستگزار کے وکلا کا 3 رکنی وفد ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے جا کر ملے اور  تمام فون کالز سمیت دیگر ضروری ڈیٹا ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو فراہم کریں۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزار کے وکیل نے مغوی کی بازیابی سے متعلق پولیس کی ناکامی قرار دیا ، عدالت نے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔ 

مزیدخبریں