آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا
کیپشن: ICC has announced the prize money of T20 World Cup

ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ایک کروڑ12لاکھ 50ہزار امریکی ڈالرز کی رقم ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی ، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم پر امریکی ڈالرز کی بارش ہوگی، فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 24 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔

میگا ایونٹ کی رنر اپ ٹیم کو 12 لاکھ 80 ہزار ڈالرز ملیں گے،سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالرز دئیے جائیں گے،سپرایٹ میں شکست کھانے والی ٹیموں کو بھی 3لاکھ 82 ہزار 500 ڈالرز ملیں گے،نویں سےبارویں پوزیشن والی ٹیموں کو 2 لاکھ47ہزار 500 ڈالرز دئیے جائیں گے جبکہ 13ویں سے20 ویں پوزیشن تک رہنے والی ٹیموں کو 2لاکھ 25 ہزار ڈالرز انعامی رقم دی جائے گی۔