ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ایونٹ کی ناقابل تسخیر بھارت اور جنوبی افریقہ میں آج ہفتے کے روز جوڑ پڑے گا۔بھارت دوسری بار جبکہ جنوبی افریقہ پہلی بار فاتح بننے کےلئے سردھڑ کی بازی لگائیں گے۔
انتظار کی گھڑیاں ختم۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کا چیمپئن کون ہوگا، اس کےلئے میدان کنگز ٹائون بارباڈوس میں سجے گا، اس بار ایونٹ کی ناقابل تسخیر بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
فائنل ٹاکرے میں بھارتی سپن و فاسٹ باؤلنگ کلدیپ یادیو، اکشر پٹیل، اجے جدیجہ، جسپریت بھمرا، ارشدیپ سنگھ۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، کیشو مہاراج، جینسن، ربادہ اور نورٹجی اپنی ٹیموں کو فائنل جتوانے کی کوشش کرینگے۔
بھارتی ٹیم بیٹرز کپتان روہت شرما،ویرات کوہلی،پنٹ،سوریا کماریادیو،اور ہارڈک پانڈیا پرمشتمل ہے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کپتان مارکرم،ڈی کوک، ہین رچ کلاسن،ڈیوڈملر اور ہینڈرکس بیٹنگ میں جوہر دکھائیں گے۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 26 ٹی ٹونئٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ بھارت نے 14جبکہ جنوبی افریقہ نے 11 میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔ایک میچ بے نتیجہ رہا، فائنل میں کون میدان مارے گا، اس کا فیصلہ آج ہفتہ کی رات ساڑھے سات بجے شروع ہونے والے فائنل معرکے میں ہوگا۔
بھارت یاجنوبی افریقہ ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاتاج کس کےسرسجےگا
Jun 29, 2024 | 01:09 AM