شیخوپورہ:تیزرفتارکارنہرمیں گرنےسے4افرادجاں بحق،3زخمی

شیخوپورہ:تیزرفتارکارنہرمیں گرگئی،4افرادجاں بحق،3زخمی
کیپشن: Sheikhupura: 4 people were killed and 3 injured in a crash in Karnahar

ایک نیوز:شیخوپورہ میں تیزرفتارکارنہرمیں گرنےسےچارافرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق تیزرفتارکاراپرگوگیرہ نہرمیں گری،کارمیں ایک ہی خاندان کےسات افرادسوارتھے۔حادثہ تیزرفتاری اورڈرائیورکی غفلت کےباعث پیش آیا۔

ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کونہرسےنکال کرہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق کار میں موجود افراد کا تعلق فیصل آباد سے بتایا جا رہا ہے جو اجنیانوالہ میں شادی پر آئے تھے ،حادثےمیں ڈوبنے والے افراد کی شناخت 45 سالہ شفیق ، 55 سالہ ظفر،3 سالہ ہانیہ اور 5 سالہ،فضاکےناموں سےہوئی۔جبکہ زخمی افراد میں 50 سالہ پروین،18 سالہ اریبہ شکیل،17سالہ رابیعہ شفیق شامل ہیں۔