پاکستانی کھلاڑی نےماس ریسلنگ میں برانزمیڈل جیت کرتاریخ رقم کردی

پاکستانی کھلاڑی نےماس ریسلنگ میں برانزمیڈل جیت کرتاریخ رقم کردی
کیپشن: Pakistani athlete made history by winning bronze medal in mass wrestling

ایک نیوز:پاکستان کے شاہیر طارق نے بھارتی حریف مدن یوراج کو ماس ریسلنگ ایونٹ میں شکست دیکر چلڈرن آف ایشیا گیمز روس میں برائونز میڈل جیت لیا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی نوجوان کھلاڑی کا اعزاز چلڈرن آف ایشیا گیمز کے ماس ریسلنگ ایونٹ میں برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ۔
روس میں منعقدہ چلڈرن آف ایشیا انٹرنیشنل سپورٹس گیمز میں پاکستان کے محمد شاہیر طارق نے برانز میڈل جیت لیا۔

شاہیر طارق نے بھارتی کھلاڑی کو دو صفر سے مات دی ،دیگر مقابلوں میں منگولیا اور میزبان روس کے کھلاڑیوں کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی۔ روس میں جاری گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل ماس ریسلنگ ایونٹ میں اپنے نام کیا۔