ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،فائنل میچ کےآفیشلزکےنام سامنےآگئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،فائنل میچ کےآفیشلزکےنام سامنےآگئے
کیپشن: T20 World Cup, the names of the officials of the final match have come out

ایک نیوز:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کےزیراہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024کےفائنل میچ کےآفیشلزکےنام سامنےآگئے۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024اپنےاختتام کی طرف گامزن ہے، میگاایونٹ میں بہت سارےاپ سیٹ ہوئےجس میں پاکستانی ٹیم بھی اپ سیٹ کاشکارہوئی،جوامریکاجیسی نئی ٹیم  سےشکست کھانےکےبعدایونٹ کےگروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی۔

ورلڈکپ کےمیچزامریکااورویسٹ انڈیزمیں ہوئےاب فائنل ویسٹ انڈیزمیں ہوگاجس میں جنوبی افریقہ اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کسی بھی بڑےایونٹ میں پہلی بارفائنل کھیلےگئی ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
 رچی رچرڈسن دوسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کے میچ ریفری کے فرائض انجام دینگے ،بھارت اور جنوبی افریقہ کے فائنل میچ میں کرسٹوفر گیفانی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ فیلڈ امپائر ہونگے۔ رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر جبکہ روڈنی ٹکر فورتھ امپائر ہونگے۔
واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائیگا۔