وزیراعظم شہبازشریف کا ایران اور آذربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون، عید کی مبارک دی

Jun 29, 2023 | 22:40 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی ایران اور آزربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون، عید کی مبارک دی۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو عید الاضحی کی مبارک دی وزیراعظم نے ایران کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

 ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عید کی جوابی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کی۔ا دونوں قائدین کا برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ دونوں راہنماﺅں نے سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا ایران کے صدر نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کی۔

ا وزیراعظم کا آزربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون ، عید کی مبارک کا تبادلہ کیا ۔

وزیراعظم نے آزربائیجان کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ آزربائیجان کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز بنانے کا عزم ظاہرکیا۔

وزیراعظم نے آزربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز بنانے کی امید کا بھی اظہار کیا صدر الہام علیوف نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں