روسی خام تیل پاکستان ریفائنری کےٹینک میں منتقل 

Jun 29, 2023 | 22:14 PM

ایک نیوز :روسی بحری جہازکلائیڈ نوبل سےخام تیل پاکستان ریفائنری کےٹینک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
 کے پی ٹی حکام کے مطابق 56ہزارمیٹرک ٹن خام تیل کی منتقلی شام 6 بجےمکمل ہوئی،رواں ماہ2روسی بحری جہازوں میں1لاکھ میٹرک ٹن سستاخام تیل پاکستان لایاگیا۔

  انڈسٹری ذرائع کے مطابق سستےروسی خام تیل کی آمدکےباوجود پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں اورآئی ایم ایف کی لیوی60روپےفی لیٹرکرنیکی شرط کےباعث قیمت نیچےآنےکاامکان نہیں۔

گزشتہ روزوزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھاکہ توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کے ذخائر ڈھونڈنے کےلیے کام کررہے ہیں،اور اس مقصد کےلیے سمندر میں16 سے زائد کنویں کھودنے کی پلاننگ ہے۔

مزیدخبریں