ایک نیوز :اٹک پولیس نے سانحہ 9 مئی میں ملوث سابق رکن پنجاب اسمبلی یاوربخاری سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں سابق ایم پی اے یاوربخاری کا بھائی خاوربخاری بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں نامزد تھے جنہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس پر پتھراؤ، جلاؤگھیراؤ اور توڑپھوڑمیں ملوث تھے، ملزمان 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے، جو آج چھپ کر عید منانے گھر آئے تھے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں میں حساس تنصیاب پر حملے کیے گئے تھے، نو مئی کے پُرتشدد واقعات پر پاکستانی عوام کی اکثریت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
پرتشدد مظاہروں میں ملوث سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم درجنوں لوگ تاحال روپوش ہیں، جن کی گرفتای کےلیے قانون نافذ کرنے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔