موٹروے پولیس نے مسافروں کو اضافی کرایہ واپس دلوادیا

Jun 29, 2023 | 18:09 PM

ایک نیوز : عید پر کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والے مسافر اضافی کرایوں سے پریشان ہورہے ہیں۔ ایسے میں موٹر وے پولیس نے شہریوں کی موجیں کرا دیں اور اضافی کرایہ واپس دلوا دیا۔
 عید کے پرمسرت موقع پر مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کےخلاف موٹر وے پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ موٹر وے پولیس نے اہم کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے 7 لاکھ روپے سے زائد لیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کروا دیا۔ پولیس نے 200 بسوں اور وینز کو 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔

 موٹر وے کی جانب سے کارروائی کراچی ٹول پلازہ، نوری آباد اور حیدرآباد ٹول پلازہ پرعمل میں لائی گئی۔

مسافروں نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لیا گیا زائد کرایہ واپس ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اس اہم اقدام پر موٹر پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔ شہریوں نے موٹر وے پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے اضافی کرایہ لینے کا اعتراف کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ واپسی پر گاڑی خالی آتی ہے اس لئے کرایہ بڑھا کو وصول کرتے ہیں۔

مزیدخبریں