ایک نیوز :سعودی وزارت صحت کی ٹیموں نے دوران حج شدید گرمی سے متاثر 6ہزار حجاج کرام کوابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
حج کے عظیم عبادت کے بڑے مناسک مکمل ہوچکے ہیں۔ حجاج کرام نے وقوف منیٰ، وقوف عرفہ، وقوف مزدلفہ اور رمی جمار سے مناسک ادا کیے اور اس دوران شدید گرمی کا موسم رہا۔
سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کو خبردار کیا ہے کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی میں نہ آئیں اور زیادہ دیر تک قطاروں میں نہ کھڑے ہوں۔سر درد، متلی، چکر آنا، کمزوری، چڑچڑاپن، پیاس، ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا، جسم کا زیادہ درجہ حرارت اور پیشاب کی پیداوار میں کمی ایسے علامات ہیں جس سے معلوم ہوتا کے متاثرہ شخص ہیٹ سٹروک کا شکار ہو گیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گرمی کی صورت میں کافی ٹھنڈا پانی پیئیں، جوتے اور جرابوں سمیت غیر ضروری کپڑے اتار دیں۔ گرمی کی تھکن ایک پریشان کن اور ہنگامی بیماری ہے جو جان لے سکتی ہے۔