ٹریفک پولیس کیجانب سےشہریوں کوچالان کی بجائے پھول پیش

Jun 29, 2023 | 17:11 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہورٹریفک پولیس کی طرف سے معمولی خلاف ورزی پر چالان کی بجائے پھول پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر آصف صدیق نے مال روڈ پر شہریوں میں پھول پیش کئے۔ایس پی آصف صدیق نے مختلف چوکوں میں وارڈنز سے عید بھی ملی۔ ایس پی سٹی شہزاد خان نے مختلف شاہراہوں کا وزٹ کیا اور وارڈنز سے عید ملی۔ سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سرکل افسران نے اپنے اپنے سرکل میں پھول تقسیم کئے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ چالان صرف سنگین خلاف ورزی پر کیا جائے گا، معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے وارننگ دی جارہی ہے،ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں،والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی نہ دیں۔

مزیدخبریں