نگراں وزیراعلیٰ کی عیدالاضحیٰ پر صفائی کےبہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

Jun 29, 2023 | 15:46 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے، سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں، فسران صفائی کے انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام شہر صاف ستھرے ہونے چاہئیں، انتظامیہ صفائی انتظامات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے، صفائی کے انتظامات گزشتہ سال سے بہتر ہونے چاہئیں۔صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔

مزیدخبریں