ایک نیوز: وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دبئی میں کوئی میثاق جمہوریت سائن نہیں ہو رہا، سیاست دانوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی سےمتعلق ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔9 مئی کو ایک جماعت نے وہ کیاجو ہمارا دشمن 75 سال میں نہیں کرسکا۔پاک فوج کے جن شہداء کی بہادری کو دشمن نے تسلیم کیا اور تعریف کی، ان لوگوں نے ان شہدا کے ساتھ جو کیا قابل مذمت ہے۔
الیکشن سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی نگراں سیٹ اپ آئے گا، انتخابات وقت پر ہوں گے۔پی ڈی ایم یا کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ پارٹی قیادت کرتی ہے ابھی ایسا کچھ نہیں۔