ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کام کےمعاملے میں کوئی لڑائی نہیں چاہتے، میئر سلیکٹیڈ مسلط کردہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ کی مرضی کا نظام قائم کردیں تو فساد اور ناانصافی ختم ہوجائے۔مملکت پاکستان اللہ کا نظام قائم کرنےکےوعدے پر بنا، سیاسی جماعتوں وڈیروں اشرافیہ نے ہمیں اپنےحق سےمحروم کیا۔شہر میں گندگی پہلے سےموجود ہے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کےمعاہدے پر عمل نہیں ہوتا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے بلدیاتی نمائندےخدمت کےجذبے سے آئے ہیں، افسوس ہمارےمنتخب بلدیاتی نمائندوں کو ذمہ داریاں منتقل نہیں کی گئیں۔بہت یوسیز اور ٹاؤنز کےآفس موجود نہیں، ٹاؤنز کےذمہ داران کو گاڑیاں تک نہیں دی گئیں، اختیار نہ ہونے کے باوجود کام کر رہے ہیں۔افسوس سندھ حکومت نے 25 ٹاؤنز کو وسائل مہیا نہیں کیے، مجموعی طور پر شہر کچرا کنڈی کی صورت موجود ہے۔