وزیراعظم اور آرمی چیف نے پارا چنار میں ایک ساتھ عید منائی

Jun 29, 2023 | 13:09 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید منانے پاک افغان سرحد پارا چنار  پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ  آرمی چیف جنرل عاصم منیر  بھی ہیں جو کہ جوانوں کے ساتھ عید منانے پاراچنار پہنچے ہیں۔ وزیراعظم اور  آرمی چیف عیدکا دن جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔پارا چنار  پہنچنے  پر وزیراعظم شہباز  شریف نے جوانوں کے بلند حوصلےکو سراہا۔ان کے علاوہ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا  اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی ہیں۔

مزیدخبریں