ایک نیوز:سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نےکہاہےکہ ہمارامطالبہ ہےکہ الیکشن مقررہ وقت پرہونےچاہئیں، ایوب خان کےدورمیں بھی چوٹی کےسیاستدانوں کونااہل کیاگیا، کسی کوبھی تاحیات نااہلی کی سزانہیں ہونی چاہیے۔
ملتان میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہناتھاکہ سیاستدان سرجوڑکربیٹھیں اورعوام کی بہتری کاسوچیں،ہمارامطالبہ ہےکہ الیکشن مقررہ وقت پرہونےچاہئیں،ایوب خان کےدورمیں بھی چوٹی کےسیاستدانوں کونااہل کیاگیا۔
رہنماپیپلزپارٹی کامزیدکہناتھاکہ کسی کوبھی تاحیات نااہلی کی سزانہیں ہونی چاہیے،پی ٹی آئی کی سوچ نظریہ پاکستان کےخلاف نکلی،پی ٹی آئی کانظریہ9مئی کودفن ہوگیا۔
ہمارامطالبہ ہےکہ الیکشن مقررہ وقت پرہونےچاہئیں،یوسف رضاگیلانی
Jun 29, 2023 | 08:33 AM