ایشین گیمز:پاکستان کی نمائندگی کیلئےچاررکنی بیڈمنٹن ٹیم کاانتخاب کرلیاگیا

ایشین گیمز:پاکستان کی نمائندگی کیلئےچاررکنی بیڈمنٹن ٹیم کاانتخاب کرلیاگیا
کیپشن: Asian Games: A four-member badminton team was selected to represent Pakistan

ایک نیوز:چین کے شہر ہینگزو میں ہونے والی ایشین گیمز کیلئے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم انتخاب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب دو روزہ ٹرائیلز کے بعد کیا گیا ، جس میں چار مرد اور چار خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ایشین گیمزمیں منتخب ہونے والوں میں پاکستان نمبر ون مراد علی اور نیشنل چیمپئن حافظ عرفان سعید، پاکستان نمبر ون اولمپئین ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق شامل ہیں ۔
پاکستان بیڈمنٹن ٹیم ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی،ایشین گیمز چین کے شہر ہینگزو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔