گلوکارراحت فتح علی خان ایف آئی اےکےریڈرپرآگئے

Jun 29, 2023 | 03:35 AM

ایک نیوز:شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راحت فتح علی خان کی جائیداد اور آمدن کا ریکارڈ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھجوادیا۔ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کی آمدن کا9سالہ ریکارڈ بھجوایا ہے۔
ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول ارسال کردی گئی ہے، ایف آئی اے نے راحت فتح علی خان کا2014 سے 2022 تک کاریکارڈ مانگا تھا۔
وفاقی تحقیاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایف بی آر سے ریکارڈ ملنے کے بعد گلوکار کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

مزیدخبریں