جدہ:امریکی قونصل خانےپرحملہ،ایک محافظ ہلاک ،ایک دہشت گردماراگیا

Jun 29, 2023 | 03:13 AM

ایک نیوز:جدہ میں امریکی قونصل خانےپرحملہ،سیکیورٹی پرمامور ایک محافظ ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گردبھی ماراگیا۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کےشہرجدہ میں امریکی قونصل خانےکےباہرفائرنگ کےنتیجےمیں قونصل خانےکی سیکیورٹی پرتعینات نیپالی افسرہلاک ہوگیا۔
عرب میڈیاکےمطابق قونصل خانےکےقریب ایک شخص نےگاڑی کھڑی کی اورہاتھ میں اسلحہ لےکرباہرآیا،امریکی قونصل خانےپرتعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی  فائرنگ سےمسلح شخص بھی ماراگیا۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گاڑی سے اترنے والے شخص کی شہریت کیا تھی اور وہ مسلح کیوں تھا۔

مزیدخبریں