سونم کپورکی نئی فلم”بلائنڈ“کاٹیزر جاری کردیاگیا

سونم کپورکی نئی فلم”بلائنڈ“کاٹیزر جاری کردیاگیا
کیپشن: The trailer of Sonam Kapoor's new movie "Blind" has been released

ایک نیوز: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم ’بلائنڈ‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے اور وہ نئی فلم میں ایک اندھے سراغ رساں کا کردار ادا کریں گی۔ 
تفصیلات کےمطابق ’بلائنڈ‘ کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ آنکھوں کی معذوری کے باوجود ایک پیشہ ور قاتل کا پیچھا کرتی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کی گئی ہے اور اس میں کوہلی، ونے پاٹھک اور للیت ڈوبے بھی شامل ہیں۔
تھرلر فلم ’بلائنڈ‘2011 کی کورین مووی کا ری میک ہے جو اسی نام سے تھی اور اسے7 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔
سونم کپور کووڈ وبا کے دوران برطانیہ شفٹ ہوگئی تھیں اور وہ چار بس قبل دلکیر سلمان کے مدمقابل ’دی زویا فیکٹر‘ میں نظر آئیں۔