قربانی کی کھالیں کتنے روپے میں فروخت ہوں گی ؟ قیمتوں کا اعلان

Jun 29, 2023 | 00:11 AM

ایک نیوز:  پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالوں کے دام کا اعلان کردیا ہے ۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال گائے کی کھال 2200 روپے جبکہ بکرے کی کھال 450 روپے میں فروخت ہوگی ، بکرے کی کھال کی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ 

لیدر انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ کے چیئرمین اعجاز احمد شیخ کا کہنا تھاکہ بیرون ملک لیدر کی طلب کے باوجود گائے بیل کی کھال کی قیمت کم مقرر کی گئی ہے جس کی وجہ گائے بیل میں پائی جانے والی جلدی بیماری لمپی اسکن ہے، بیماری کی وجہ سے  گائے بیل کی 35 سے 40 فیصد کھالیں ضائع ہورہی ہیں اور لیدر انڈسٹری کی لاگت بڑھ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان نقصانات  کا ازالہ   کرنے لیے گائے بیل کی  کھال کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی بنا پر صحت مند گائے بیل کی کھال کی قیمت 3000روپے تک ہونی چاہیے لیکن جلدی بیماری کے باعث لیدر کو پہنچنے والے نقصانات کے تناسب کی وجہ سے اس سال قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں