چاہت فتح کا گانا ’قمیض تیری کالی‘ سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

Jun 29, 2023 | 00:03 AM

پی  این این :گلوکار چاہت فتح علی خان نے  ’قمیض تیری کالی‘ گایا جس پر  سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمارہوگئی۔

اپنی منفرد گائیگی اور مزاحیہ انداز میں گانے سے مشہور ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کا مشہور گانا ’قمیض تیری کالی نی  سوہنا پھلاں والی‘ نئے انداز میں گا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلیز کردیا۔ جس کے بعد میمز کی بھرمار ہوگئی۔

چاہت فتح علی خان کا گانا سننے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کی تعریف کی ہے تو کچھ نے چاہت فتح کی گائیگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے ان کے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’رتی برابر شک نہیں کہ برصغیر کی تاریخ میں چاہت فتح علی خان جیسا گلوکار پیدا نہیں ہوا‘۔

 ٹوئٹر پر ایک اور صارف نے چاہت فتح علی خان کے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑی عید کی فخریہ پیشکش گھر میں زیادہ مہمان آنے کا خدشہ ہو تو چاہت فتح علی خان حاضر ہے۔‘

صارف نے تو چاہت فتح علی خان کو بھارتی گلوکاروں سے بہتر قرار دے دیا، صارف نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’چاہت فتح علی خان بھارتی گلوکاروں سے بہتر ہے وہ کم ازکم کچھ نیا تو کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے برا نہیں لگا، کیونکہ میرے حالات تو ان کی آواز سے زیادہ خراب ہیں۔‘

مزیدخبریں