نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کے آنکھوں میں نفرت دیکھ رہا ہوں، اب بات الیکشن کمیشن اور حکومت سے آگے نکل گئی ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ سے 63 اے کا فیصلہ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی، 63 اے کا فیصلہ پاکستان کی سیاست میں اہم ترین فیصلہ ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف 22 حلقے ہیں جہاں الیکشن ہو رہے ہیں اور وہاں بجلی نہیں جا رہی ہے.
عمران خان کو چھوڑنے کا مجھے کوئی پیغام نہیں آیا اور نہ آسکتا ہے، میں جیل جانے کیلئے تیار ہوں اور سب سے پہلے یہ مجھے لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مضبو ط ہوگئے اور ن لیگ ٹھس ہوگئی، سارے پیسے آصف زرداری کے خرچ ہوئے ہیں، سورج مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن زرداری حکومت نہیں آئے گی، سارا گلیشئر (ن) لیگ پر گر رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز ایک دن میں چار بار پاسپورٹ لے کر گئی، جولائی کا مہینہ اہم ہے، میں توقع کررہا ہوں، سپریم کورٹ ان لوٹوں کا ستیاناس کر دے، میں اکتوبر میں الیکشن دیکھ رہا ہوں۔