یوٹیوبر اور بلاگر عبداللہ خٹک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

یوٹیوبر اور بلاگر عبداللہ خٹک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے
ایک نیوز نیوز:پشاور،پاکستانی بلاگر عبداللہ خٹک گزشتہ رات پشاور میں ایک کار حادثے میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق 21 سالہ بلوگر عبداللہ خٹک کے قریبی دوستوں نے اپنے انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی .
ان کے قریبی دوست بلال سدیقی نے سوشل میڈیا پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ۔
بلال صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ نہیں جانتا کہ اس بات کا اعلان کیسے کروں، عبداللہ خٹک کل رات ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔


یہ چند الفاظ فرشتہ صفت انسان کو کھونے کا گہرے دکھ بیان کرنے کے لیے ہیں، مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ وہ اتنی جلدی چلا گیا"۔
بلال نے عبداللہ کے فالوررزاوردیگرصارفین سے ان کی بخشش کی دعامانگنے اوربلاگرکے اہل خانہ کودعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔



سوشل میڈیا سٹار رومیسہ خان نے بھی انسٹاگرام پر عبداللہ کے ساتھ ایک ہفتہ پہلے کی کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا ۔ رومیسہ نے لکھا کہ"انہیں اب تک یقین آرہا کہ یہ کیسے ہوا، انہوں نے مل کر کام کرنے کے بہت سارے منصوبے بنا رکھے تھے۔"

واضح رہے کہ عبداللہ اپنے مطالعے کے شوق کے باعث بھی شہرت رکھتے تھے اور اکثراس حوالے سے یو ٹیوب چینل کے صارفین کے ساتھ معلومات شیئرکرتے رہتے تھے۔