اسٹیٹ بینک کی برانچیں 29 اور 30 جون کو رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں، ٹیکسوں کی وصولی کی جائے گی

Jun 29, 2022 | 20:56 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی برانچیں سرکاری وصولیوں / ڈیوٹیوں / ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کیلئے 29 اور 30 جون کو رات 12 تجے تک کھلی رہیں گی۔

سرکاری وصولیوں / ڈیوٹیوں / ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں 29 اور 30 جون 2022ء کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں بالترتیب رات 8 بجے اور رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے کے مطابق اس مقصد کیلئے نفٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی کی اسی روز کلیئرنگ کیلئے 30 جون 2022ء کو رات 12 بجے ایک خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے۔
ل
ہٰذا تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 30 جون 2022ء کو اپنی متعلقہ شاخیں اس وقت تک کھلی رکھیں جو نفٹ کی جانب سے حکومتی لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کیلئے ضروری ہے۔
مزیدخبریں