روس کے عزائم کو توڑنے کے لیے نیٹو میں توسیع کے عمل کو تاریخی قرار دیا گیا ہے۔
یہ دعوت نیٹوممالک کے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والے سربراہ اجلاس کے موقع پر دی گئی۔
ترکی کی جانب سے مخالفت ختم کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کو باقاعدہ دعوت دی گئی اور اتحاد میں شامل ممالک نے مشترکہ طورپرسویڈن اور فن لینڈ کی درخواست کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے یہ ممالک مزید محفوظ، نیٹو مزید مضبوط اور یورواٹلانٹک علاقہ مزید محفوط ہوجائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ نیٹو کے مذکورہ فیصلے کوتمام رکن ممالک کی پارلیمنٹس اور اسمبلیوں میں بھیجا جائےگا اور اس سلسلے میں حتمی منظوری حاصل کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کی فوجی اتحاد میں شمولیت کوزیادہ تیزی کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی اور پیوٹن کے خلاف اتفاق کا مظاہرہ کیاجائے گا۔
نیٹو کے سربراہ جنز سٹولٹن برگ نے مذکورہ بالا پیش رفت کو تاریخی قرار دیا۔