ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

Jun 29, 2022 | 18:25 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 826 ڈالر ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی ہوئی تھی لیکن آج ایک بار پھر 350 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
صرافہ بازاروں میں سونا 350 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے جب کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں مسلسل استحکام دیکھا جارہا ہے، بدھ کو ایک تولہ چاندی کی قیمت ایک ہزار 550 اور 10 گرام کی قیمت ایک ہزار 328 روپے کے لگ بھگ رہی۔
مزیدخبریں