یوکرین میں شاپنگ مال پرروس کی بمباری،پوپ فرانسس نے مذمت کردی

Jun 29, 2022 | 17:34 PM

Muhammad Akhtar
ایک نیوز نیوز: پوپ فرانسس نے روس کی جانب سے یوکرین کے شہر کریمنچک میں ایک شاپنگ مال پر بمباری کی مذمت کی ہے۔
شاپنگ مال پر روس کی بمباری کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
روم میں سینٹ پیٹرزبیسیلیکا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ یہ جنونی جنگ جلد ازجلد ختم ہوجائے۔
انہوں نےمزید کہا کہ روس کے بلااشتعال حملے سے یوکرین ’’شہید‘‘ ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں