جاپان میں گرمی کا ڈیڑھ سو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،بجلی کی قلت ہوگئی

Jun 29, 2022 | 16:51 PM

Muhammad Akhtar
ایک نیوز نیوز: جاپان کو ان دنوں بدترین گرمی کا سامنا ہے اورملک میں گرمی کا ڈیڑھ سو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق گرمی کی وجہ سے ملک میں بجلی کی بھی قلت ہوگئی ہے کیونکہ عوام نے گرمی سے بچنے کے لیے اے سی آن کردیے ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے عوام پرزور دیا ہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہے بجلی بچائیں کیونکہ بجلی کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا تو اس سے بجلی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی جاپانی حکومت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اے سی کا استعمال کریں تاکہ ہیٹ سٹروک سے بچ سکیں کیونکہ ہیٹ سٹروک کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتالوں کو پہنچ رہی ہے۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر آنے والے کچھ دنوں تک جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا میں گرمی بہت زیادہ ، بہت شدید اور بہت زیادہ عرصے تک رہنے والی بن چکی ہے۔

مزیدخبریں