تفصیلات کےمطابق لاہور کالج برائے خواتین کالج یونیورسٹی میں بی ایس فزکس فائنل ائیر کی طالبہ نے خود کشی کی کوشش کی،طلبہ منزہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی،سر کے بل گرنے سے منزہ کے سر کی ہڈی اور ٹانگ فیکچر ہوگئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے پر فوری طور پر پانچ رکنی کمیٹی بنا دی جسے رپورٹ ملی کہ منزہ کا تھیسز مکمل ہوچکا تھا اور آج یونیورسٹی نہیں بلایا گیا تھا۔
طالبہ کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طلبہ کا علاج جاری ہے، منزہ کی 15 روز قبل حاصل پور میں شادی ہوئی،سسرال والوں نے کچھ دن قبل اکیلے گاڑی پر لاہور بجھوا دیا، یونیورسٹی فائنل تھیسز کا پراجیکٹ جمع کرانے آئی تھی، منزہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، والدین نے کہیں اور کردی۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبہ کے ڈاکٹرز کو دئیے گئے بیان نے معاملہ مزید پچیدہ ہوگیا، طالبہ نے ہوش میں آنے کے بعد ڈاکٹرز کو اقدام خودکشی کی وجہ تھیسیز جمع نہ ہونے کا بتایا۔