سعودی عرب میں 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے

Jun 29, 2022 | 14:21 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچنے والے عازمین میں سے 5 پاکستانی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچنے والے عازمین میں سے 5 پاکستانی انتقال کر گئے ہیں، حج مشن کے مطابق طبعی موت کا شکار ہونے والے پاکستانیوں میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ وفات پانے والے افراد کی ان کے ورثا کی اجازت سے مکہ مکرمہ کے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
حکام کے مطابق انتقال کرنے والوں کا تعلق لاہور، سوات، کراچی اور جنوبی وزیرستان سے تھا۔
دوسری جانب سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق رواں سال حج کی ادائیگی کے لئے دو لاکھ 99 ہزار 911 عازمین حج بذریعہ فضائی اور بحری سفر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
سعودی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق حج فلائٹوں کی شروعات سے اب تک مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دو لاکھ 41 ہزار 859 اور 45 ہزار 824 عازمین زمینی بارڈر کراسنگ سے مدینہ پہنچے ہیں۔
مزیدخبریں