سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے جبکہ سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو سکول سے اٹھا رہے ہیں، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔