"عزم عالی شان،شادرہےپاکستان"کےعنوان سےخصوصی"لوگو"جاری

Jun 29, 2022 | 11:13 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: وزارت اطلاعات نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر"عزم عالی شان، شادر رہے پاکستان "کے عنوان سے خصوصی لوگو جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کومعاشی طور پر مضبوط، دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیربنائیں گے،ملکی معاشی خود انحصاری کے ویژن سے نوجوان قوم کے معمار بنیں گے، نوجوان قومی ترقی کے ثمرات پائیں گے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوجوان تعلیم، روزگار اور تمام شعبوں میں ہراول دستہ بنیں گے، ہم اپنے نوجوانوں کو فیصلہ ساز بنائیں گے اور معاشی طور پر خود مختار پاکستان کا خواب سچ ہو کررہے گا۔

مزیدخبریں