تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کومعاشی طور پر مضبوط، دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیربنائیں گے،ملکی معاشی خود انحصاری کے ویژن سے نوجوان قوم کے معمار بنیں گے، نوجوان قومی ترقی کے ثمرات پائیں گے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوجوان تعلیم، روزگار اور تمام شعبوں میں ہراول دستہ بنیں گے، ہم اپنے نوجوانوں کو فیصلہ ساز بنائیں گے اور معاشی طور پر خود مختار پاکستان کا خواب سچ ہو کررہے گا۔
قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشیوں اور مبارک موقع پر "عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان" کے عنوان سے خصوصی 'لوگو' جاری کردیا ہے۔ یہ پاکستان سے محبت اور اس عزم کی تجدید ہے کہ ہمارے بہادر اور عظیم بزرگوں اور شہداء نے جس عزم سے پاکستان بنایا تھا pic.twitter.com/ud1WkSpfcq
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 29, 2022